سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

سوئٹزرلینڈ کے صحت عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے جنوبی حصے میں اٹلی کے ساتھ سرحد کے قریب کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے صحت عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے جنوبی حصے میں اٹلی کے ساتھ سرحد کے قریب کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاعات 70 سال کے مرد مریض کا تعلق اٹلی کی سرحد سے ملحقہ علاقے ٹیسینو کانٹون سے ہے جو 15 فروری کو اٹلی کے شہر میلان کے قریب ایک تقریب میں شریک تھا، مریض میں پہلی علامات 2 روز بعد ظاہر ہوئیں۔ ایف او پی ایچ کے مطابق اس کی بیماری کی تصیق جنیوا میں ایک لیبارٹری ٹیسٹ میں ہوئی۔مریض اس وقت سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ تھا جسے اب ٹیسینو کانٹون کے علاقہ لوگانو کے کلینک میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ایف او پی ایچ کے مطابق کانٹون اور وفاقی حکام مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کا پتہ لگائے گی تاکہ انہیں قرنطینہ میں رکھا جاسکے اور اگلے 14 روز تک ان کی نگرانی کی جاسکے۔عوامی صحت کے وفاقی ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں نوول کورونا وائرس کے پہلے کیس سے خطرے کا تخمینہ کم نہیں ہوا، فی الحال نوول کورونا وائرس سوئس عوام کیلئے معتدل خطرے کی علامت ہے۔ملک میں مشتبہ مریضوں کے تشخیصی معائنہ اور بیماری کا جلد پتہ لگانے اور دیگر بیمار افراد کی دیکھ بھال کیلئے طبی انتظامات مکمل ہیں۔

News Code 1898147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =