امریکہ نے داعش کے ایک نمبر دشمن کو بزدلانہ طریقہ سے شہید کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے نہ صرف جنگ نہیں لڑی بلکہ اس نے داعش کے ایک نمبر دشمن کو بزدلانہ اور بے رحمانہ طریقہ سے شہید بھی کیا جس پر داعش اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے جشن منایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے خلاف نہ صرف جنگ نہیں لڑی، بلکہ اس نے داعش کے ایک نمبر دشمن کو بزدلانہ ، بے دردانہ اور بے رحمانہ  طریقہ سے شہید بھی کیا جس پر داعش اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے جشن منایا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوجی شام تیل کے لئے موجود ہیں۔ امریکی صدر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران کو داعش سے سخت نفرت ہے اور روس، شام اور ایران ہی داعش کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ امریکہ  نےداعش کے خلاف جنگ ہی نہیں کی بلکہ اس نے داعش کے ایک نمبردشمن کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ شہید بھی کیا جس پر داعش اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے جشن منایا۔

News Code 1898141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =