سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔ ادھر بحرین ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور کویت میں بھی کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں جس کے بعد طبی الرٹ جاری کردیا گيا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلا اسلامی ملک ہے جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے سامنے آیا، متحدہ عرب امارات میں بھی اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کورونا وائرس نے ترکی اور عراق کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ترکی کے صوبہ مارڈین میں کورونا وآئرس کے تیس کیس سامنے آئے ہیں۔ جنھیں آزمائش کے لئے انقرہ بھیج دیا گيا ہے۔

News Code 1898139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =