مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے اعتراف کیا ہے کہ ليبيا ميں حکومت مخالف مسلح گروہ سے جھڑپ کے دوران ترک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ خلیفہ حفتر کے فوجیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 16 ترک فوجویں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے آذربائیجان روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں لیبیا میں دو ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترک فوجی لیبیا میں امن کے قیام کے لئے گئے ہیں ۔ ادھر خلیفہ حفتر کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں کو چن چن کر لیبیا میں قتل کیا جائۓ گا ۔ خلیفہ حفتر کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ