مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھارت نے امریکہ سے 3 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان نئی دہلی میں جدید جنگی ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت مودی سرکار امریکہ سے 3 ارب ڈالر کے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان خریدے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھارت نے امریکہ سے 3 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
News Code 1898136
آپ کا تبصرہ