قطر کی پاکستان کو طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے میں شرکت کی دعوت

قطر کی جانب سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی جانب سے  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر نے صقر بن مبارک نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور 29 فروری کو دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی، قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

News Code 1898134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =