چکوال میں فائرنگ سے نوجوان بہن بھائی ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں نوجوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں نوجوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ دونوں بہن بھائی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے کالج جا رہے تھے۔قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تحصیل کلرکہار میں آج صبح نوجوان بہن بھائی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولین کی شناخت 17سالہ شمائل نصیر اور 16سالہ منیزہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بہن بھائی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے کامرس کالج کلرکہار جا رہے تھے۔

News Code 1898132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =