اٹلی میں کورونا وائرس سے 7 افراد ہلاک

اٹلی میں اب تک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں اب تک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے اور اموات کے باعث حکومت کو شدید تشویش ہے جبکہ آسٹریا نے اٹلی میں ٹرین کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ اٹلی کےمحکمہ صحت کے مطابق تقریبا تین صوبے اب تک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ میلان میں اس وقت تک 272افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے صوبے لومباردیا میں اسکول غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، سماجی محافل اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

News Code 1898131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =