نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں 8 ہفتے کی توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں 8 ہفتے کی توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ صوبہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

News Code 1898128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =