شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان النیرب علاقہ میں گھمسان کی لڑائی جاری

شامی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان صوبہ ادلب کے علاقہ النیرب میں زبردست لڑائی جاری ہے۔ ادلب کے بعض علاقوں پر قابض ترکی کے فوجیوں نے بھی شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان صوبہ ادلب کے علاقہ النیرب میں زبردست لڑائی جاری ہے۔ ادلب کے بعض علاقوں پر قابض ترکی کے فوجیوں نے بھی شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

لندن میں مقیم شام مخالف گروہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو ادلب آپریشن میں روسی جنگی طیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ اس گروہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج ابھی تک النیرب کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب نہیں ہوئی ، النیرب شہر پر کل دہشت گردوں نے ترک فوج کی حمایت سے قبضہ کرلیا تھا۔ ادھرترکی کی قابض فوج نے ادلب کے سراقب اور داد یخ علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

News Code 1898127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =