کورونا وائرس کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑےگا

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی معاہدہے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی معاہدہے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نیپرا کے زیر اہتمام ہفتہ توانائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی، اس سال کے وسط تک اس کے حقیقی ثمرات سامنے آئیں گے۔ پاکستان اورچین کا بھائی چارہ اقتصادی تعاون اور شراکت داری میں بدل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، دوسرے مرحلے میں بڑے منصوبے آئیں گے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے وسائل محدود ہیں اور چین کے ساتھ رفت و آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں کورونا وائرس پاکستان کو بڑے پیمانے پر متاثر کرسکتا ہے۔

News Code 1898121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =