ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا کورونا کے متعلق اٹارنی جنرل سے تحقیق کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اٹارنی جنرل سے کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اٹارنی جنرل سے کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔ علی شمخانی نے پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے امیر آبادی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں عوام کو درست اطلاعات ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حقائق کو چھپانا اور غلط اخبار نشر کرنا دونوں قومی مفادات کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیق کرکے ابہام کو دور کریں اور عوام کو صحیح اور درست اطلاعات فراہم کریں۔

News Code 1898120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =