پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی عہدے سے مستعفی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمران خان  اپنے معاون خصوصی افتخار درانی کااستعفی منظور کرلیا ہے۔ دوسری جانب افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ افتخار درانی پر مبینہ طور کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے بھی نکال دیا تھا، افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے طور پر تعینات تھے۔

News Code 1898119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =