کورونا وائرس عالمگير وبا بن سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز تشویش کا باعث ہیں اگر اس کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ نہ کیا گیا تو کورونا وائرس عالمگیر وبا بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز تشویش کا باعث ہیں، اگر اس کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ نہ کیا گیا تو کورونا وائرس عالمگیر وبا بن سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر چہ کورونا وائرس ابھی تک عالمی وبا نہیں بنا ہے لیکن اس میں عالمی وبا بننے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔اس نے کہا کہ اس وائرس کو ہمت اور اعتماد کے ساتھ قابو پایا جاسکتا ہے اوردرحقیقت بہت سے ممالک نے ایسا کر بھی لیا ہے۔ ٹیڈروس نے کہاکہ ابھی ناول کورونا وائرس کےلیے " عالمگیر وبا "  کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں کیونکہ اس سے یقینی طور پر بہت خوف پھیلے گا۔ البتہ عالمی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ ہمیں ابھی سے ایسی تیاریاں شروع کردینی چاہئیں جو کسی ممکنہ عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کےلیے کی جاتی ہیں۔

News Code 1898116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =