امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پرپاکستان کے بعض  ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر کچھ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان بھی آئیں گے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بھارت کے بعد پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

News Code 1898112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =