ایران کی کورونا وائرس سے50 افراد کی اموات کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیرصحت ایرج حریرچی نے کورونا وائرس سے50 اموات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ خـبر درست ہوتو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیرصحت  ایرج حریرچی نے کورونا وائرس سے50 اموات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ خـبر درست ہوتو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 60 کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔ حریرچی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے اور وزارت صحت اس مسئلہ سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔

News Code 1898102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =