امریکہ، بھارت سے پیار اور اس کی عزت کرتا ہے

بھارت کے شہر احمد آباد کے اسٹڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ سے زائد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے پیار اور اس کی عزت کرتا ہے۔ امیرکہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد کے اسٹڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ سے زائد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے پیار اور اس کی عزت کرتا ہے۔ امیرکہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ وہ 8 ہزار میل سفر کرکے یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ امریکہ، بھارت سے پیار کرتا ہے اور امریکہ، بھارت کی عزت کرتا ہے جبکہ امریکہ ہمیشہ بھارتی عوام کا مخلص اور وفادار دوست رہے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ، بھارت کو ڈرون سے لے کر ہیلی کاپٹر اور میزائل سسٹم تک دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو بڑھانے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان " ناقابل یقین " تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔ اپنے پہلے بھارتی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی سے براہ راست ملاقات کریں گے اور امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارت کو بڑھانے سمیت کئی اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔

News Code 1898101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =