پاکستان کے نئےاٹارنی جنرل کی جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس کی پیروی سے معذرت

پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فاضل بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ محنتی شخص ہیں، آپ جب پہلے بھی اٹارنی جنرل تھے تو آپ سے معاونت ملتی تھی، اس کیس پر بھی اپنا ذہن استعمال کریں۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، اس ریفرنس پر پہلے ذاتی طور پر اعتراضات اٹھا چکا ہوں، جس کے بعد میرا کیس میں پیش ہونا مناسب نہیں۔ وفاقی حکومت کو اس کیس میں وکیل کرنے کے لیے وقت چاہیے ہوگا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ سماعت 20 مارچ کے بعد رکھی جائے۔
وزیر قانون فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ عالمی سطح پر ایک کیس میں مجھے اور اٹارنی جنرل کو پیش ہونا ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

News Code 1898100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =