کورونا وائرس افغانستان پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس افغانستان بھی پہنچ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس افغانستان بھی پہنچ گيا ہے۔ افغان وزارت صحت کے مطابق تین افراد کو کورونا وائرس کے شبے میں ہرات کے ایک ہسپتال میں خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیاگیاہے تمام افراد کے نمونے مزید تصدیق کیلئے کابل بھجوائے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے ایک شخص میں کروناوائرس کی موجود گی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

News Code 1898098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =