مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان اسداللہ عباسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس میں 47 افراد مبتلا ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور فصل گرما میں کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائےگا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر صحت نے ملک میں حفظان صحت کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلو بیماری میں مبتلا افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے نتیجے میں اب تک 47 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ افراد پاکستان، چین اور افغانستان سے ایران میں داخل ہوئے، بعض لوگ غیر قانونی طریقہ سے ملک میں داخل ہوئے۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد ملی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں طبی الرٹ جاری ہے کورونا وائرس سے متاثرہ صوبوں کے مدارس اور تعلیمی اداروں کو ایک ہفتہ تک بند کردیا گیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ بعض افراد فلو میں مبتلا ہیں جس کا کورونا سے کوئی ربط نہیں ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق فلو وائرس کے نتیجے میں گذشتہ 4 ماہ میں امریکہ میں 12000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس میں اب تک چين اور اس سے باہر 2400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ