مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے جنوب میں ترک فوجیوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں واقع المسطومہ چھاؤنی میں مستقر ترک فوجیوں کے ٹھکانے کے قریب شدید بمباری کی ہے، اسکائي نیوز کے مطابق روسی فوجیوں نے بمباری کے علاوہ اس علاقہ پر راکٹ بھی داغے ہیں۔ ادلب کے جنوب میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوجیوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب بمباری کی ہے۔
News Code 1898094
آپ کا تبصرہ