اٹلی میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک

چين کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس پھیل گيا ہے ، اٹلی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چين کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس پھیل گيا ہے ، اٹلی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2470 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر 20 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس کے سبب ترکی میں کئی مقامات پر اسکول بند کردیئے گئے ہیں عوامی مقامات پر سناٹا ہے اور کئی ملکی اور بین الاقوامی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایک چھوٹا قصبہ کوڈونا شامل ہیں جو مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن سنسان ہے۔ جمعہ کے روز یہاں پہلی موت ہوئی اور ہفتے کو دوسرے مریض نے دم توڑ دیا ہے۔ بھارت اور پاکستان میں بھی کورونا بڑی مقدار میں پھیل چکا ہے لیکن وہاں کے سرکاری حکام اس بارے میں ابھی تک خآموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

News Code 1898091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =