مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں ترکی کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے مزید دوعلاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ سانا کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں الشیخ دامس اور حنتوتین دیہاتوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ اس علاقہ میں شامی فوج کی پیشقدمی اور دہشت گردوں کا فرار جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی ادلب کے جنوب میں کفر نبل، معرزیتا اور الفطیرہ دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے۔ اسپوٹنک کے مطابق شامی فوج نے اس علاقہ میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کو غافلگیر بنادیا ہے شامی فوج برق رفتار کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے۔

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں ترکی کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے مزید دو علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
News Code 1898090
آپ کا تبصرہ