ترکی میں زلزلہ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے  زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک اور 37  زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلےکی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئےہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1898082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =