لیبیا میں ترکی کے 16 فوجی ہلاک

لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ترکی کے 16 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ترکی کے 16 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خلیفہ حفتر کی فوج کے افسر خالد المحجوب نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں ترکی کے 16 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس نے کہا کہ ترکی کے صدر اردوغان کو چاہیے کہ وہ لیبیا میں ہلاک ہونے کے لئےمزید ترک فوجی روانہ کرے۔ المحجوب نے کہا کہ ہم ترکی کے مزید فوجیوں کو ہلاک کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی حمایت کرتا ہے جبکہ سعودی عرب خلیفہ حفتر کی حمایت کررہا ہے۔

News Code 1898081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha