بھارتی فوج کی فائرنگ مزید 2 کشمیری نوجوان ہلاک

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان ہلاک  ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک  کیا۔ ادھر بھارتی فورسز نے پلوامہ، شوپائیاں، گندربال اور بارامولا میں گھروں پر چھاپے مارے اور 17 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ کپواراہ اور ہنڈواراہ میں بھی آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں  کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 200 روز ہوگئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔

News Code 1898076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =