مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر محمد عمیر کے سامان میں موجود الیکٹرک ہیٹر مشکوک پایا، اہلکاروں نے اسے کھولا تو اس میں سے ایک کلو 650 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
News Code 1898069
آپ کا تبصرہ