اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبہ میں گولی مار کر شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبہ میں گولی مار کر شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبہ میں گولی مار کر شہید کردیا، اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

News Code 1898068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =