مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عظیم اور مطلوبہ انتخابی امتحان کے سلسلے میں ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ملک کے مختلف ارکان پر دشمن کی طرف سے ضرب وارد کرنے کی سازش کا بھر پور انداز میں دفاع اور مقابلہ کرنا چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت اور دشمن کی ہمہ گيرتبلیغات اورسازشوں کو ناکام بنانےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے مختلف ارکان پر ضرب وارد کرنے کے سلسلے میں دشمن کی سازش کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں ہوشیار اور اس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔ رہبر معظم نے انتخابات کے بارے میں دشمن کے منفی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نے ایران میں ہونے والے انتخابات کے خلاف تبلیغات کا کافی عرصہ پہلے سے آغاز کررکھا تھا لیکن انتخابات سے چند روز قبل اس میں کافی اضافہ ہوگيا اور دو روز پہلے ایک بیماری اوروائرس کو بہانہ بنا کر بڑے پیمانے پر تبلیغات کا آغاز کردیا لیکن ایرانی عوام نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے انتخابات میں مطلوب اور بھر پور شرکت کی ۔ جس پر ہم عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور اللہ تعالی کا ارادہ ایرانی قوم کو کامیاب بنانے پر استوار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عظیم اور مطلوبہ انتخابی امتحان کے سلسلے میں ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ملک کے مختلف ارکان پر دشمن کی طرف سے ضرب وارد کرنے کی سازش کا بھر پور انداز میں دفاع اور مقابلہ کرنا چاہیے ۔
News Code 1898065
آپ کا تبصرہ