مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیائی فوج کے حملے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے تین فوجی اور ان کے ہمراہ ان کا شامی مترجم لیبیائی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ خلیفہ حفتر کے فوجیوں نے ترکی کے فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ لیبیا کے فوجی اور باغی سربراہ خلیفہ حفتر کا کہنا ہے کہ تورکی کے صدر اردوغان دیوانہ بادشاہ ہے ، خلیفہ حفتر کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ ترکی لیبیا کی وفاقی حکومت کی حمایت کررہی ہے۔ ادھر شام میں بھی ترکی کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیبیائی فوج کے حملے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1898064
آپ کا تبصرہ