یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی عرب اور امارات کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو یمنی ایئر ڈیفنس نے صنعا کے آسمان سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور صنعا کے آسمان سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے آسمان پر اب سعودی اور اماراتی جنگی طیاروں کی پروازیں مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ کیونکہ ہمارے پاس قوی ایئر ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔

News Code 1898056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =