سعودی عرب کے مفتی کی ترک صدر اردوغان پر شدید تنقید

سعودی عرب کے معروف مفتی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے معروف مفتی عائض القرنی  نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے علاقہ میں جاری فتنوں کا سرغنہ قراردیا ہے۔ سعودی مفتی نے کہا کہ ترک صدر خطے کے ہر فتنہ کے پیچھے موجود ہیں ، خطے میں جاری ہر فتنہ میں ترک صدر کا حصہ ہے۔ مفتی عائض القرنی اس سے قبل اردوغان کی زبردست تعریف بھی کرچکے ہیں  ۔ اس نے اس سلسلے میں کہا کہ میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح دھوکہ کھا گیا اور اب میں ترک صدر اردوغان سے برائت ، نفرت و بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔ عائض القرنی نے کہا کہ ترکی میں اسرائیل کا سفارتخانہ موجود ہے ، اسرائیل کے ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ اردوغان نے تمام معاملات کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

News Code 1898055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =