مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی پولیس نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کاروائی کےدوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ زیرِ حراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی پولیس نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے ہے۔
News Code 1898052
آپ کا تبصرہ