پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے شگئی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3خودکش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے شگئی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3خودکش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گرد ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3خودکش جیکٹس، 2 پستول، 2 ہینڈ گرینڈ، 3 شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی سیٹ، 2 چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور قبائلی اضلاع میں عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

News Code 1898041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =