اردن میں صدی ڈیل کے خلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا

اردن میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی سازشی معاملے کے خلاف بڑے پیمانے پرعوام نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں  صدی سازشی معاملے کے خلاف بڑے پیمانے پرعوام نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردن کے عوام نے امان میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے صدی معاملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق اردن میں گذشتہ 4 ہفتوں سے صدی ڈیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فلسطین کے حل کے بارے میں صدی معاملہ پیش کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مکمل طور پرنظر انداز کیا گیا ہےامریکی صدر کی صدی ڈیل کو  سعودی عرب، امارات اور بحرین کے علاوہ تمام عرب اور مسلم ممالک نے مسترد کردیا ہے۔

News Code 1898040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =