کورونا وائرس سعودی عرب، اسرائیل اور لبنان بھی پہنچ گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد اب سعودی عرب ، اسرائیل اور لبنان میں بھی مہلک وائرس کے کیس سامنے آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد اب سعودی عرب ، اسرائیل اور لبنان میں بھی مہلک وائرس کے کیس سامنے آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسز بحری جہاز سے لوٹنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،بحری جہاز سے واپس آنے والے 11 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی کوروناوائرس سے2افراد متاثر ہوئے ہیں، وزارت صحت امارات کے مطابق ان افراد میں ایک فلپائنی اور دوسرا بنگلہ دیش کا شہری ہے۔ سعودی عرب اور لبنان میں بھی متعدد افراد کورونا وائر س میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین میں اس مہلک وائرس سے اب تک دو ہزآر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1898039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =