مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے بستی ملوک میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بستی ملوک کے رہائشی مختیار احمد نے گزشتہ رات غیرت کے نام پر اپنی بیوی ریحانہ اور اس کے مبینہ آشنا کاشف کو اکھٹے بیٹھے دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دہرے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد مختیار احمد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے بستی ملوک میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
News ID 1898019
آپ کا تبصرہ