مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے مطابق چین نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے 3 صحافیوں کی صحافتی اسناد منسوخ کرتے ہوئے انہیں 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام اخبار کے ایک کالم پر اٹھایا گیا جس کے عنوان میں چین کو ایشیا کا حقیقی بیمار شخص کہا گیا تھا اور اس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔ پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ" ’چینی عوام ایسے میڈیا کا استقبال نہیں کرتے جو نسل پرستانہ بیانات شائع کریں اور چین پر بدنیتی سے حملے کریں" ۔

چین نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے 3 صحافیوں کی صحافتی اسناد منسوخ کرتے ہوئے انہیں 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
News Code 1898011
آپ کا تبصرہ