پاکستان کے علاقہ تھرکول پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی پاکستان واپسی مؤخر

چین میں کورونا وائرس کے باعث تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی روک دی گئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے باعث تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی روک دی گئی ہے۔ تھرکول انتظامیہ کے مطابق تھر کول میں کام کرنے والی مائننگ، پاور کمپنیز نے چینی ملازمین کی واپسی کا معاملہ مزید موخر کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین میں صورتحال بہتر ہونے تک ملازمین کو پاکستان نہ آنے کا حکم دیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد چینی ملازمین کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔تھرکول انتظامیہ کے مطابق تھرکول پاور پراجیکٹس، مائننگ پر پہلے سے کام کرنے والے چینی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تھرکول پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا۔

News Code 1898010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =