پاکستان کے اٹارنی جنرل عہدے سے مستعفی

انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔انور منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس بار کا میں چیئرمین تھا افسوس اس نے ہی مجھ سے استعفیٰ مانگا، جب اپنی برادری استعفیٰ مانگے تو دینا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ انور منصور پر ججز کی توہین کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

News Code 1898008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =