بھارت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

بھارت میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں غلط سمت سے آنے والا ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا۔تیز رفتار ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کےبعد ڈرائیور رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا اور بس کو ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے بعد زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے۔

News Code 1898001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =