امریکہ کے نائب وزیرِ دفاع عہدے سے مستعفی ہوگئے

یوکرائن اسکینڈل سے وابستہ امریکہ کے نائب وزیر دفاع جان روڈ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن اسکینڈل سے وابستہ امریکہ کے نائب وزیر دفاع جان روڈ عہدے سے  مستعفی ہو گئے۔ امریکی نائب وزیرِ دفاع برائے پالیسی جان روڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر استعفیٰ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں جان روڈ کا کہنا تھا کہ وزیرِ دفاع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دوں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ اطلاعات کے مطابق جان روڈ نے تصدیق کی تھی کہ یوکرائن نے فوجی امداد کے لیے کافی اصلاحات کی تھیں۔

News Code 1898000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =