کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں چین سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں چین سے پھیلنے والے مہلک  کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں چین سے واپس آنے والے ایک پاکستانی نوجوان میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن کے بارے گماں ہوتا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر 22  سالہ طالب علم کوڈاو یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مریض کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونے کاابتدائی جائزہ لیا تو وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور مریض کو تنہا رکھا جبکہ مزید تصدیق کیلئے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد روانہ کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا تاہم اس وقت تک مریض کو اکیلا رکھا جائے گااور اس ضمن میں تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

News Code 1897998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =