بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کر سکتے ہیں، لیکن کوئی بڑا تجارتی معاہدہ بعد میں ہی ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

News Code 1897997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =