برطانیہ میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی

برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، دریائے سرون میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بڑھ گئی ہےجبکہ دریاکے گرد تقریبا 30گھروں کو خالی کرالیاگیا ہے۔ پولیس نے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ طوفان ڈینس کے تھمنے کے48 گھنٹے بعد بھی درجنوں ٹاونز اور دیہات سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئےہیں۔ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

News Code 1897993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =