چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کی تعداد 2112  تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2112 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2112 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریقۂ علاج کے سلسلے میں پلازما تھراپی ایک اہم دریافت ہے۔

News Code 1897992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =