پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت میں  12 کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

میونخ سکیورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرپاک بھارت میں ایٹمی جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میونخ سکیورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرپاک بھارت میں ایٹمی  جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق میونخ سکیورٹی رپورٹ 2020 جاری کردی گئی، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑسکتی ہے. جنگ ہوئی توپوری دنیا متاثرہوگی اور 12کروڑسے زائد افراد فوری طور پر ہلاک ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ میں 100سے 150جوہری ہتھیاراستعمال ہوسکتے ہیں اور 16سے 36ٹن کاربن کے سیاہ دھوئیں کا اخراج ہوگا۔سکیورٹی رپورٹ کے مطابق جوہری جنگ سے زمین کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کمی جبکہ سورج کی روشنی میں 20 سے 35 فیصد کمی آئے گی اورزمین پر پیداواری صلاحیت 15 سے30 فیصد کم ہوجائے گی۔

News Code 1897990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =