ایران میں کورونا وائرس کے دو موارد کی تصدیق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے قم میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے قم میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے اطلاع رسانی ادارے کے سربراہ کیانوش جہانپور نے کہا کہ قم میں کورونا وائرس کے دو مشکوک  کیس کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لینے کے بعد رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔ جہانپور نے قم کے عوام کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت عامہ کے موارد کی رعایت کریں جبکہ طبی ٹیمیں عوام کو خدمات پہنچانے کے لئے آمادہ ہیں۔ صحت کے مراکز میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

News Code 1897984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =