روسی طیاروں کی حلب کے مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جکہ ترک قابض فوج نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جکہ ترک قابض  فوج نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ مہر کے مطابق شامی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق روسی طیاروں نے الارتارب اور دارغزہ اور کفر نوران اور السحارہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ادھر ترک قابض فوج نے ادلب میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

News Code 1897981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =