شام کے بارے میں روس اور ترکی کے مذاکرات ناکام

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان  شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔

لاوروف نے ماسکو میں اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی قراردادوں کا پابند ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ادلب میں دہشت گردوں کو شامی حکومت کے مخالفین سے جدا کرنا ترکی کی ذمہ داری تھی جس پر ترکی نے عمل نہیں کیا۔ شام کے بارے میں ترکی کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔

News Code 1897979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =